8 اگست 2013 - 19:30
غیرملکی دہشت گرد شام کے لیے سنگین خطرہ

روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ غیرملکی دہشت گرد شام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

ابنا: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ غیرملکی دہشت گرد شام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ اطلاعات کے مطابق روس کے وزیر خارجہ نے شام میں ہزاروں غیرملکی دہشت گردوں کی موجودگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ دہشت گرد شامی حکومت کے لیے سنگین خطرہ بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شام میں دہشت گردوں نے انسانیت سوز جرائم کا ارتکاب کیا ہے اور وہ شامی عوام کے لیے ایک حقیقی خطرہ ہیں۔دوسری جانب روس کے وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کی ہے۔ سرگئی لاوروف اور بان کی مون کے درمیان ہونے والی اس ملاقات میں شام کے بحران پر تبادلہ خیال کیا گيا۔بان کی مون نے اس ملاقات میں شام میں بحران کی سیاسی راہ حل تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲